محکمہ ڈاخلہ پنجاب کے ذکی الرحمٰن لکھوی کو ایک ماہ کیلئے دوبارہ نظر بند کرنے کے احکامات

محکمہ ڈاخلہ پنجاب کے ذکی الرحمٰن لکھوی کو ایک ماہ کیلئے دوبارہ نظر بند کرنے ...

لاہور(اے این این)محکمہ داخلہ پنجاب نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ کیلئے دوبارہ نظر بندکرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیا تھا ، ہفتے کو ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کیا جانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مبینہ طور پر ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے دوبارہ ایک ماہ کیلئے بند نظر بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ہفتے کو ذکی الرحمان لکھوی کو رہاکیا جانا تھا جبکہ رہائی سے کچھ دیر قبل محکمہ پنجاب نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ عدالتی فیصلے پر بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی تھی جبکہ امریکہ دفترخارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ لکھی سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں

مزید : صفحہ اول