قائم مقام صدر رضا ربانی نے قومی اسمبلی کااجلاس کل طلب کر لیا

قائم مقام صدر رضا ربانی نے قومی اسمبلی کااجلاس کل طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( آن لائن) قائم مقام صدر ضا ربانی نے قومی اسمبلی کا 20 واں سیشن کل پیر کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ طلب کر لیا ہے یہ سیشن دو ہفتے تک جاری رہے گا قومی اسمبلی کے پارلیمانی کیلنڈر کے شیڈول کے مطابق سیشن 26 مارچ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا جائے گا 16 مارچ کو قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤ س ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں20 ویں سیشن کی مدت اور ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی ۔اجلاس میں ملک میں امن واما ن کی صورتحال، آپریش ضرب عضب، کراچی آپریشن، ایم کیو ایم صدر دفتر پر چھاپہ سمیت متعدد امور زیر بحث آئیں گے،۔

مزید :

صفحہ اول -