صدر ممنون حسین سے آذربائیجان کے وزیر توانائی کی ملاقات ،صدر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

صدر ممنون حسین سے آذربائیجان کے وزیر توانائی کی ملاقات ،صدر کی پاکستان میں ...

 باکو (آن لائن) صدر ممنون حسین نے آذربائیجان کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جو وسیع تر مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔باکو میں آذربائیجان کے وزیر توانائی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں آذربائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

مزید : صفحہ اول