5کروڑ 7لاکھ سموں کی تصدیق ‘ 1کروڑ 10لاکھ کو بلاک کیا گیا, چیئر مین پی ٹی اے

5کروڑ 7لاکھ سموں کی تصدیق ‘ 1کروڑ 10لاکھ کو بلاک کیا گیا, چیئر مین پی ٹی اے

 اسلام آباد( ڈسپیچ نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ جنوری سے اب تک 5کروڑ 7لاکھ سموں کی تصدیق کی جا چکی ، ایک کروڑ 10لاکھ سموں کوبلا ک کر دیا گیا ہے ، 12اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سموں کو بلا ک کر دیا جائے گا، موبائل آپریٹرز نے رٹیلرز کے ذریعے سموں کی فروخت بند کر دی ہے ، اوور سیز پاکستانی اپنی سمیں رشتہ داروں کے نام کرا سکتے ہیں۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جنوری 2015سے اتب تک تقریباً 5کروڑ 7لاکھ سموں کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ ایک کروڑ 10سمیں بلاک کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 12اپریل تک تمام افراد اپنے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں مقررتاریخ کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سموں کو بلا ک کر دیا جائے گا ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ بلاک کی گئی سمیں 6 ماہ تک کسی کو نہیں دی جائیں گی 6ماہ گزرنے کے بعد وہ نمبر دبارہ فروخت ہو سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل آپریٹرزنے رٹیلرز کے ذریعے سموں کی فروخت بند کردی سمز جاری کرنے کے عمل کے وقت کچھ خامیاں آئیں کوشش ہے تصدیق کے بعد نئی سموں کا اجرا خامیوں سے پاک ہو ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ رومنگ والی سمیں بند نہیں کی جائیں گی ۔ وور سیز پاکستانیوں کیلئے بھی کچھ آپشنز رکھے ہیں ۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سمیں اپنے رشتہ داروں کے نام پر رجسٹرڈ کروا لیں ۔

مزید : صفحہ اول