غازی عبدالرشید قتل کیس میں مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

غازی عبدالرشید قتل کیس میں مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ جمعہ کے روز غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے مچلکہ ضمانت جمع نہیں کرائے اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو گرفتار کرکے پیش کیا جائے مشرف کے وارنٹ گرفتاری تھانہ آبپارہ پولیس کو موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد عدالتی حکم پر عملدرآمد کا فیصلہ کرے گی

مزید : صفحہ اول


loading...