ن لیگ کے صوبائی رکن وجیہہ الزمان کی رکنیت ختم کرنیکی درخواست

ن لیگ کے صوبائی رکن وجیہہ الزمان کی رکنیت ختم کرنیکی درخواست

 اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے اوررکن خیبر پختونخواہ اسمبلی وجیہہ الزمان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی ۔ہفتہ کے روز وزیراعظم نے بطور صدر مسلم لیگ (ن)چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو خط لکھا ہے ،خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر خیبر پختونخواہ اسمبلی سے منتخب ہونیوالے وجیہہ الزمان کی اسمبلی رکنیت کو فوری طور پر ختم کیا جائے ،خط میں مزید موقف اختیا ر کیا کہ وجیہہ الزمان نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور مس کنڈیکٹ پر پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے لہذا وجیہہ الزمان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خط پر موقف اختیار کیا کہ سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کی جانب سے ریفرنس موصول ہونے کے بعد وجیہہ الزمان کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے جب ریفرنس موصول ہوگا تو وجیہہ الزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول