پولیس نے غیرملکی شراب اور بیئر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا

پولیس نے غیرملکی شراب اور بیئر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) شفیق آباد کے علاقے میں پولیس نے غیرملکی شراب اور بیئر برآمد کر لی ،ملزمان گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد ڈی ایس پی ارشد کانجو ، انوسٹی گیشن انچارج میاں ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ناکہ لگا کر مخبری پر کوچ نمبریLWZ1692 کو روکا تو ڈارئیور نے گاڑی بھگا دی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے کوسٹر کو پکڑ لیا،اس میں سے 600ٹین بیئر،31 بوتل غیرملکی شراب ، 11بلیک لیبل اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر237/15 درج کر لیا ہے

مزید :

علاقائی -