پنجاب، 24گھنٹوں میں 666ٹریفک حادثات،538افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 666ٹریفک حادثات،538افرادشدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 666ٹریفک حادثات میں538افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتا لوں میں پہنچادیا گیاجبکہ281افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں289 ڈرائیور،22کم عمرڈرائیور، 397 مسافر اور 135 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ125ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت152ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں84متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ49حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -