قصور،مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فونز، موٹر سائیکل رکشہ اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گیا

قصور،مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فونز، موٹر سائیکل رکشہ اور دیگر قیمتی ...

قصور(بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،راہزنیاورچوری کی وارداتوں میں نقدی رقم ،موبائل فونز، موٹر سائیکل رکشہ اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواح بھمبہ خورد کے قریب ناکہ زن ڈاکوؤں نے محمد ریاض کو اسلحہ کی نوک پر روک کر 30ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے ،چھانگا مانگا کے نواح دین پور ڈوبہ کے قریب شرف دین سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل رکشہ اور ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین لی جبکہ کوٹ حلیم خاں میں گھر کے باہر کھڑا ہوا اعجاز احمد کا موٹر سائیکل رکشہ نا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی