مختلف مقامات سے نامعلوم اشخاص کی لاشیں برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

مختلف مقامات سے نامعلوم اشخاص کی لاشیں برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارلحکومت میں دو مختلف مقامات سے بالترتیب 40 اور 30 سالہ نامعلوم اشخاص کی لاشیں برآمد ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ پرانی انارکلی کے علاقے نابھہ روڈ پر 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگروں نے پولیس کو اطلاع دی جبکہ داتا دربار کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کی فٹ پاتھ پر پڑی لاش دیکھ کر دکانداروں نے پولیس کو آگاہ کر دیا جس پر مذکورہ تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی اور ناکامی پر لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیں ۔پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں افراد نشئی تھے، ان کی موت نشہ کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی