ننکانہ صاحب، ٹریفک کے مختلف حادثات 10افراد شدید زخمی

ننکانہ صاحب، ٹریفک کے مختلف حادثات 10افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک کمسن بچے اور پانچ خواتین سمیت 10افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کچہری موڑ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار چار افراد 70سالہ کرم بی بی، 30 سالہ آسیہ بی بی، 40سالہ کشور بی بی اور 4سالہ فیضان علی شدید زخمی ہوگئے۔ احمد شاہ روڈ ننکانہ پر ایک تیزر فتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 40سالہ خورشید بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ اڈہ شاہکوٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے سے 40سالہ محمد نواز شدید زخمی ہوگیا۔ چونگی نمبر 5ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جمپ لگنے سے موٹرسائیکل پر سوار 30سالہ لبنیٰ شدید زخمی ہوگئی۔ ننکانہ بچیانہ روڈ پر واقع ظفروال سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 18 سالہ رفیع اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ گاؤں پیڑی والا سٹاپ کے قریب ایک مسافر وین کے پیچھے لٹکے ہوئے دو افراد 27سالہ مظہر اور 50سالہ حمید اللہ مسافر وین کا جمپ لگنے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -