خاتون سمیت لاپتہ ہونے والے 3افراد کا سراغ نہیں مل سکا

خاتون سمیت لاپتہ ہونے والے 3افراد کا سراغ نہیں مل سکا

 لاہور (کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے رواں سال خاتون سمیت پر اسرار طور ر لاپتہ ہونے والے 3افراد کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے کے لیے خاطر خواہ کوشش نہیں کی جا رہی ،لواحقین کا الزام۔نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے لواحقین نے بتایا کہ شریف پورہ بھینی روڈ کا رہائشی 40سالہ چھندا 17فروری کو گھر سے باہر کسی کام کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں آیا جبکہ 2مارچ کو 70سالہ گل بانو گھر سے سامان لینے کے لیے گئی تھی مگر واپس گھر نہیں آئی۔ اسی طرح سے نشاط کالونی اچھرہ کا رہائشی 22سالہ وقاص اشرف2جنوری کو دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے گھر سے گیا لیکن واپس نہیں آیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے متعلقہ تھانوں میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے لیکن پولیس کی روایتی سست روی کی وجہ سے تاحال ان افراد کاکوئی پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ ہم تھانوں ،مردہ خانوں اور ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر تنگ آ چکے ہیں ۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے میں ہماری مدد کی جائے۔

مزید : علاقائی