چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق جوہرٹاؤن جی بلاک میں غیر ملکی کرنسی تبدیل کروا کے آتے ہوئے مدثر حسین سے ڈاکوؤں نے 27 لاکھ71ہزارروپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن عثمان بلاک میں کرنل ریٹائرڈیوسف اور اسکی فیملی سے 6لاکھ 85ہزار، جبکہ ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں افشاں اور اسکی فیملی سے ساڑھے چار لاکھ،گرین ٹاؤن سی ٹو عمران اور فیملی سے ایک لاکھ،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ای بلاک ٹاؤن شپ میں رفاقت اور اسکے بیٹے سے ساڑھے چار لاکھ،گلشن راوی گندا نالہ پرگیلانی سے دو لاکھ28ہزا رچھین لئے ۔شمالی چھا ؤنی تاج باغ میں فاروق سے دو ڈاکو 80ہزار اور مو ٹر سائیکل،اقبال ٹاؤن سکیم موڑ پرامدادسے ایک لاکھ، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گوہرسے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے رئیس سے 1لاکھ 20ہزار ،فیکٹری ایریا میں حسان سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے مصباح سے 30ہزار ،مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے خادم سے 23ہزار،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 35ہزار ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خادم سے 60ہزار،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اختر سے 75ہزار ، ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے شکیل اور اس کی فیملی سے 30ہزار ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے نعیم سے 80ہزار ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے اظہر سے 85ہزار اور ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی