سبزہ زار سی آئی نے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ،ساتھی فرار

سبزہ زار سی آئی نے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ،ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سی آئی اے نواں کوٹ نے ایک ڈاکو کوہلاک کردیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا-ذرائع کے مطابق سبزہ زار کی حدود لیاقت آباد میں سی آئی اے نواں کوٹ نے معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔دوپہر کے وقت پولیس اہلکاروں نے ایک تیز رفتار کرولا کار کو رکنے کااشارہ کیا لیکن کار میں سواردو افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا پیدل ہی فرار ہو گیا ۔سبزہ زار پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ہلاک ہونے والے کی شناخت عرفان کے نام سے کی گئی ہے جو کہ پولیس کو ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی درجنوں ورداتوں میں مطلوب تھا جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے ۔سبزہ زار میں ہونے والے پولیس مقابلے کے بارے میں ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو عرفان دودن سے نواں کوٹ پولیس کی زیرحراست تھا۔ پولیس نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکو کو ہلاک کرکے روایتی ڈرامہ رچا یاہے۔

مزید :

علاقائی -