پولیس نے ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں ساز باز کرکے ملز م کو چھوڈ دیا ،متاثر ہ شخص سی سی پی او آفس پہنچ گیا

پولیس نے ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں ساز باز کرکے ملز م کو چھوڈ دیا ،متاثر ہ شخص ...
 پولیس نے ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں ساز باز کرکے ملز م کو چھوڈ دیا ،متاثر ہ شخص سی سی پی او آفس پہنچ گیا

  

لاہور(کرا ئم سیل ) موچی گیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمے کے ملزم سے سا ز با زہو کر ملزم کو چھو ڑ د یا اورمذ کو ر ہ مقد مہ بھی خا ر ج کردیا ۔ متا ثر ہ شخص دا د رسی کے لئے سی سی پی او آ فس پہنچ گیا، سی سی پی او لا ہور نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سے ر پو رٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے رہائشی ملزم محمد جمشید نے کچھ عرصہ قبل موچی گیٹ عینک مارکیٹ کے تاجر فرمان علی سے ایک لاکھ نوے ہزار روپے کی رقم بطور قرض لی اور فرمان علی کو یونائٹیڈبینک کا ایک چیک نمبری 3152896 دیا اور ایک اقرار نامہ سٹامپ پیپر پر تحریر کرکے دیا ۔جب تاریخ مقررہ پر فرمان علی نے مذکورہ چیک کیش کروانے کی کوشش کی تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث چیک ڈس آنر ہوگیا ۔ فرمان علی نے جمشید سے رابطہ کیا تو وہ پہلے ٹال مٹول کرنے لگا مگر بعد ازاں انکاری ہوگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر فرمان علی نے ملزم کے خلاف تھانہ موچی گیٹ میں بجرم 489F ت پ کا مقدمہ درج کروایا اور خود ہی کوشش کرکے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا ۔ مدعی فر ما ن علی نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ تفتیشی افسر ر یا ض اور انچا ر ج انو یسٹی گیشن موچی گیٹ نے ملزم کی گرفتاری نہیں ڈالی ،بلکہ ملزم سے مبینہ طو ر پر ر شو ت لے کر مقد مہ خا ر ج کر دیا ہے اور اصل اقرار نامہ سٹامپ پیپر سمیت چیک بھی اس سے لے لیاہے ۔ متا ثر ہ شخص دا درسی کے لئے سی سی پی او آ فس پہنچ گیا۔ سی سی پی او لا ہور کیپٹن (ر) امین وینس نے ایس پی سٹی انو یسٹی گیشن سے مقد مہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : علاقائی