شاہراہوں پر برہنہ ویلنگ کرنے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیا

شاہراہوں پر برہنہ ویلنگ کرنے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیا
 شاہراہوں پر برہنہ ویلنگ کرنے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم سیل ) صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں پر برہنہ ویلنگ کرنے والا نوجوان گرفتار ، پولیس نے شہر میں ویلنگ روکنے کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دیکر ویلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے والدین سے اشورٹی بانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق21 سالہ شہروز خان صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں پر ایک سال سے دوستوں کے ساتھ شرط لگا کر موٹر سائیکل پر برہنہ ویلنگ کرتا تھا۔ سوشل میڈیا سے اس کی برہنہ حالت میں ویلنگ کی فوٹیج حاصل کر کے پولیس نے اسے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا۔ ملزم شہروز نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کے خاتمے کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا گیا ہے ، ویلرز کے نشاندہی کے لیے وارڈنز کو کیمرے بھی دےئے جا رہے ہیں۔ لاہور ٹریفک پولیس نے ویلنگ کی روک تھام کے لئے ویلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانیوالے نوجوانوں کے والدین سے اشورٹی بانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -