متعدد وارداتوں میں ملوث بابر ڈکیت گینگ کے سر غنہ اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

متعدد وارداتوں میں ملوث بابر ڈکیت گینگ کے سر غنہ اور ساتھی کو گرفتار کر لیا ...
 متعدد وارداتوں میں ملوث بابر ڈکیت گینگ کے سر غنہ اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

  


 لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرمغلپورہ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ظہیرالدین بابرسمیت ڈکیت گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز ،موبائل فونز،نقدی،پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز امتیاز سرور نے پولیس کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل عبدالقیوم گوندل کی سربراہی میں ایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اومغلپورہ خالد محمود ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی و راہزنی کی متعددوارداتوں میں ملوث ظہیر الدین بابر ڈکیت گینگ کے2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان مغلپورہ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں مختلف اوقات میں محافظ پولیس کی وردیاں پہن کر پیدل چلنے والے لوگوں ، موٹر سائیکل سواروں اوردکانداروں سے گن پوائنٹ پر ،موٹر سائیکلز ،نقدی، موبائل فونزودیگر اشیاء لوٹ کرفرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکل ، 2موبائل فونز،40ہزار روپے نقدی، 2پسٹلز اورگولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میں ظہیر الدین بابر اور شیراز بٹ شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کر دیا گیا ہے جن سے مزید انکشافات اور برآمدگی کی توقع ہے ۔ ایس پی سول لائنز امتیاز سرور نے ظہیر الدین بابراورشیراز کو گرفتار کرنے پر خصوصی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی