رقم واپس مانگنے پر قتل کی دھمکیاں

 رقم واپس مانگنے پر قتل کی دھمکیاں

 لاہور(وقائع نگار) رقم واپس مانگنے پر قتل کی دھمکیاں دینے لگے تفصیلات کے مطابق محمد عباس نامی شخص نیاپنے رشتہ دار محمد آصف کے ساتھ سکریپ کا کاروبار شروع کیا تقریباً 6لاکھ روپے کی رقم بذمہ محمد آصف ہوئی رقم مانگنے پر محمد آصف نے ٹال مٹول شروع کر دی اور پھر اپنے بھائی محمد زاہد کے ساتھ مل کر دھمکیاں دینا شروع کر دی اس پر محمد عباس نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب ، سی سی پی او، ایس پی سٹی سے اپیل کی کہ خدارا میری رقم مجھے واپس دلوائی جائے اور مجھے محمد آصف اور محمد زاہد سے خطرہ ہے کہ وہ مجھے قتل کروا دیں گے ان دونوں سے مجھے اور میری فیملی کو شدید خطرہ ہے۔ اگر مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار محمد زاہد، محمد آصف ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4