زیر تعمیرمکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا

زیر تعمیرمکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) ٹبی سٹی کے علاقے شاہی قلعہ کے قریب زیر تعمیرمکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹبی سٹی کے علاقے شاہی قلعہ کے قریب ایک مکان میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک اس کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں اشفاق نامی مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گیا،اسے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے سے نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -