ویسٹ انڈیز کی جیت ، پاکستان ٹیم کیلئے بری خبر
نیپیئر(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کرکوارٹرفائنل میں پہنچ گیا ہے جس سے پاکستانی ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔
اعدادوشمار کے مطابق اگر متحدہ عرب امارات اپنی حریف ٹیم یعنی ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کردیتی تو امکان تھا کا رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان اورآئرلینڈ دونوں ٹیمیں ہی کوارٹرفائنل میں پہنچ جاتیں کیونکہ اپنے پول میں یواے ای اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ۔
ویسٹ انڈیز چھ میچز کھیل کر تین جیت چکی ہے ، پاکستان اور آئرلینڈ نے اس سے پہلے پانچ پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین تین جیت چکی ہیں ۔پاکستان یا آئرلینڈدونوں میں سے کسی ایک کی جیت ویسٹ انڈیز کو متاثر نہیں کرسکتی کیونکہ اگر پاکستان شکست کھاجائے تو آئرلینڈ سے ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ بہت بہتر ہے لیکن اگر آئرلینڈ پاکستان کو بڑے فرق سے شکست دیدے تو پاکستان کیلئے مشکل کھڑی ہوسکتی ہے ۔
اب ویسٹ انڈیز کے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلینے کے بعد پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مقابلہ سخت ہوگیا ہے ۔