لاہور میں دومختلف چرچ کے مین گیٹس پر یکے بعد دیگر ے دوخودکش حملے ،14افراد جاں بحق،68زخمی

لاہور میں دومختلف چرچ کے مین گیٹس پر یکے بعد دیگر ے دوخودکش حملے ،14افراد جاں ...
لاہور میں دومختلف چرچ کے مین گیٹس پر یکے بعد دیگر ے دوخودکش حملے ،14افراد جاں بحق،68زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیروز پور روڈ پر یوحناآباد کے علاقے میں دومختلف چرچز کے مین گیٹس پر یکے بعد دیگرے دوخودکش حملوں میں14 افرادجاں بحق اور68سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں جنرل ہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیاجہاں ایمرجنسی میں جگہ کم پڑگئی اور گیلری میں ہی مریضوں کا علاج کیاجارہاہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق دھماکے کے وقت چرچ میں 500سے زائد افراد موجود تھے اور دعائیہ تقریب جاری تھی کہ دو افراد نے سینٹ جانزکرائسٹ چرچ کے مین گیٹ پر فائرنگ کی جس کے بعد خود کو اُڑالیا۔ سینٹ کرائسٹ چرچ پر بھی حملہ کیاگیا جہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی اور خود کش حملہ آور کو گیٹ پر ہی اپنے آپ کواُڑاناپڑا۔
جنرل ہسپتال کے ایم ایس نے بتایاکہ یوحناآباد میں چرچ پر خود کش حملے میں 14افرادجاں بحق ہوچکے ہیں ، دولاشیں جناح ہسپتال بھی منتقل کی گئیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افرادمیں ایک 14سالہ بچہ اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو چرچ کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔
پولیس کے مطابق موقع سے دو دہشتگردوں گرفتار کرلیاگیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دومشتبہ افراد شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوگئے ہیں ، یہ وہی لوگ جنہیں پہلے پولیس نے مشتعل ہجوم سے چھڑاکر منتقلی کی کوشش کی گئی لیکن مشتعل ہجوم نے دوبارہ پولیس سے چھڑالیے اور تشدد کرکےک ہلاک کردیا جس کے بعد اُن کی لاشیں سڑک پر گھسیٹنا شروع کردیں۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ افراددہشتگردوں کی رہنمائی کررہے تھے ، دھماکے کے بعد اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور تعاقب پر شرٹ اُتاردی جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور بعدمیں پکڑلیاگیا، تشدد سے ہلاکت کے بعد لاش کو آگ لگادی گئی اور لاشیں فیروز پور روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا تاہم تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ کون تھا۔
ایک مشتبہ شخص کی بیس سے بائیس سال عمر تھی اوراُس کے بال بڑھے ہوئے تھے۔
دھماکے کی جگہ پر افراتفری کا عالم ہے اور چرچ میں موجود لوگوں کے عزیزواقارب بھی ہسپتال اور جائے دھماکہ پر پہنچناشروع ہوگئے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامناہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو طلب کرلیاگیاہے ۔
یادرہے کہ یوحنا آباد کے علاقے میں اکثر مسیحی آبادی ہے اور آج اتوار کی وجہ سے چرچ میں کافی رش ہوتاہے ۔