ایان علی کرنسی سمگلنگ معاملہ ، اعلیٰ سیاسی شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف، ماڈل کو بچانے کی کوشش

ایان علی کرنسی سمگلنگ معاملہ ، اعلیٰ سیاسی شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف، ...
 ایان علی کرنسی سمگلنگ معاملہ ، اعلیٰ سیاسی شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف، ماڈل کو بچانے کی کوشش

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کو جیل بھیج دیاگیاہے اورانکشاف ہواکہ اس سارے معاملہ معاملے میں سابق وفاقی وزیرکا ہاتھ تھا اور یہ پیسہ بھی اُنہی صاحب کا تھا ، ماڈل کو جیل سے بچانے کے لیے ہسپتال لے جایاگیاجہاں ہرممکن کوشش کی گئی کہ ماڈل کی طبیعت ناساز ہونے کا بہانہ کرکے ہسپتال تک محدود کردیاجائے اور جیل سے بچایاجاسکے لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار ہونے والی معروف ماڈل ایان علی کو گرفتاری سے بچانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی اور بعد ازاں بینظیربھٹو جنرل ہسپتال میں بطور مریضہ داخل کرانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ ماڈل ایان علی کی ایئرپورٹ پر حراست میں لئے جانے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لایاگیاجہاں اس کے سفارشی بن کر سب سے پہلے آنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے چھوٹے بھائی خالد ملک تھے جنہوں نے ہسپتال کے ذمہ داران کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ وہ ایان علی کو بیمار ظاہر کرکے ہسپتال میں داخل کرلیں مگر ہسپتال انتظامیہ نے ان کی ایک نہ سنی اور ایان علی کو میڈیکل فٹ قرار دے دیا۔

سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود کاکہناتھاکہ لڑکی جوپیسے باہر لے کر جارہی تھی اس کے پیچھے سابق وزیر کا ہاتھ تھا، یہ ساراپیسہ اسی وزیر کا تھا، خالد ملک بھی ماڈل کے ساتھ ہسپتال پہنچے ، سوال یہ ہے کہ ایجنسیز کو بھی علم ہے لیکن پھر بھی وہ کوئی ایکشن نہیں لے رہی اور یہ پیسہ مزید کئی لوگ بھی لے کرجارہے ہیں ،جن صاحب نے ایان علی کی ضمانت کروائی ہے ، اُن کا نام بھی سامنے نہیں آرہاجبکہ پیسے کی منتقلی میں بڑا ہاتھ اُنہی کا ہے ۔

 دریں اثناءایف آئی اے نے معروف ماڈل ایان علی کی سفری تفصیلات حاصل کرلیں ہیں جس کے مطابق ایان علی نے ایک سال میں 15 بار پاکستان سے یو اے ای کا سفر کیا جبکہ قانونی ماہرین نے بتایاکہ جرم ثابت ہونے پر عیان علی کو 5 سال قید ہوسکتی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں