لاہور دھماکوں کی گونج اسلا م آباد پہنچ گئی

لاہور دھماکوں کی گونج اسلا م آباد پہنچ گئی
لاہور دھماکوں کی گونج اسلا م آباد پہنچ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں چرچ میں دھماکے کی گونج اسلام آباد پہنچ گئی ہے ،آئی جی اسلام آباد نے شہرمیں ہائی الرٹ جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد میں ہائی الرٹ جار ی کرتے ہوئے شہر کے تمام ناکوں پر سب انسپکٹر کو تعینات کرنے کی ہدایت دے دی ۔آئی اسلام آباد نے مساجد ،امام بارگاہوں اور چرچز میں سخت سیکیورٹی تعینات کرنے کی بھی ہدایات جار ی کر دی ہیں ۔واضح رہے کہ لاہور میں دھماکے کے باعث تازہ اطلاعت کے مطابق تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی جنرل ہسپتال منتقل کیا جا رہاہے ۔

یوحنا آباد دھماکوں کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں