مشتعل شہریوں نے دو مشتبہ افراد کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد لاشوں کو آگ لگادی

مشتعل شہریوں نے دو مشتبہ افراد کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد لاشوں کو آگ ...
مشتعل شہریوں نے دو مشتبہ افراد کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد لاشوں کو آگ لگادی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں چرچوں میں دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے دو مشکوک افراد کو مار مار کر ہلاک کردیا اور بعد میں لاشوں کو آگ لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق چرچوں کے مین گیٹ پر دھماکوں کے بعد لوگوں میں بھگ درڑ مچ گئی جس دوران مشتعل افراد نے وہاں موجود دو مشتبہ افراد کو دھر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ان میں سے ایک شخص کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے اور موقع سے لے کر روانہ بھی ہو گئے لیکن مین روز فیروز پور روڈ پر مشتعل افراد نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو روک لیا اور دونوں مشتبہ افرادکو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد آگ لگا دی ۔مشتعل افراد کا کہناہے کہ یہ دونوں افراد دہشت گردوں کی معاونت کر رہے تھے اور ان کے پاس ان کیخلا ثبو ت بھی ہیں ۔

یوحنا آباد دھماکوں کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں