یوحناآباد حملے ، زخمیوں میں سے بیشتر جھلس گئے : ہسپتال ذرائع

یوحناآباد حملے ، زخمیوں میں سے بیشتر جھلس گئے : ہسپتال ذرائع
یوحناآباد حملے ، زخمیوں میں سے بیشتر جھلس گئے : ہسپتال ذرائع

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یوحناآباد کے علاقے میں دوچرچوں پر حملوں میں کم ازکم چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور متعددزخمی ہیں جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کوگولیاں لگنے سے زخم آئے ہیں تاہم واضح نہیں کہ یہ چھرے دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہوئے ہیں یافائرنگ کرکے نشانہ بنایاگیا، کئی زخمی جھلسے ہوئے ہیں اور اِسی طر ح مختلف زخمیوں کو ہرطرح کے زخم آئے ہیں ۔

خودکش حملوں کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

 ایک سوال کے جواب میں ہسپتال ذرائع نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ وہ چارلاشیں لائی گئی ہیں ،پہلے سے تیاری نہ ہونے کی وجہ سے جگہ کم ہے تاہم پہلے سے موجود مریضوں کو ایمرجنسی سے باہر نکال لیا گیا اور علاج معالجہ جاری ہے ۔

مزید : لاہور