چرچ دھماکے ، مسیحی رہنماءنے حکومت پنجاب کی عدالت سے غلط بیانی بے نقاب کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یوحناآباد کے علاقے میںدھماکے کے بعد مسیحی برادری مشتعل ہوگئی اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ایک غیرمعروف مسیحی رہنماءنے بتایاکہ حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی کہ صوبے بھر میں چرچ کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دید ی گئی ہے لیکن اب مسیحی بھائی پوچھتے ہیں کہ وہ ٹاسک فورس کہاں ہے ؟ حکومت نے عدلیہ کے ساتھ غلط بیانی سے کام لیا اور محض کاغذی کارروائی مکمل کی گئی ۔ اُن کاکہناتھاکہ اب وہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ امداد نہیں بلکہ ملزم چاہیں ۔