عوام میں اشتعال ، چرچ دھماکوں کے اہم شواہد ضائع ہونے کاخدشہ

عوام میں اشتعال ، چرچ دھماکوں کے اہم شواہد ضائع ہونے کاخدشہ
عوام میں اشتعال ، چرچ دھماکوں کے اہم شواہد ضائع ہونے کاخدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لوگوں کے اشتعال کے باعث یوحناآباد میں چرچ دھماکوں کے اہم شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ بروقت کرائم سین کو سیل کیاجاسکااور نہ ہی متعلقہ اداروں کو جائے دھماکہ تک رسائی دی گئی ۔

یوحنا آباد دھماکوں کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد مسیحی برادری مشتعل ہوگئی اور پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا جس کے بعد موقع پر پہنچنے والی ٹیموں کو بھی مشتعل ہجوم نے روک لیا جس کی وجہ سے فرانزک ماہرین اور پولیس بروقت شواہد حاصل نہیں کرسکے اور نہ ہی کرائم سین کو سیل کیاجاسکا۔
حکام کاکہناتھاکہ خود کش حملوں کے بعد طاقت کا استعمال مناسب نہیں اور نہ توڑ پھوڑ مسئلے کا حل ہے ، مشتعل لوگوں کو چاہیے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کریں ، شواہد ضائع ہونے کی وجہ سے تحقیقات میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں اور ملزموں تک پہنچنا بھی محال ہوسکتاہے ۔

مزید :

لاہور -