یوحناآباد دھماکے ، موبائل فون سروس بند
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یوحنا آباد کے علاقے میں دومختلف چرچوں پر حملوں کے بعد علاقے میں موبائل فون سروس بند کردی گئی جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
یوحنا آباد دھماکوں کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
بتایاگیاہے کہ علاقے میں موبائل جیمرز پہنچائے گئی ہیں جن کی مدد سے موبائل فون سروس معطل کردی گئی ۔پولیس نے مزید نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا اور اس دوران مشکوک افراد کے ایک دوسرے سے رابطے معطل کرنے کے لیے موبائل فون سروس بلاک کی گئی ہے ۔