عوام نے عمران کو ووٹ روز سرکس لگانے کیلئے نہیں دئیے: پرویز رشید

عوام نے عمران کو ووٹ روز سرکس لگانے کیلئے نہیں دئیے: پرویز رشید
عوام نے عمران کو ووٹ روز سرکس لگانے کیلئے نہیں دئیے: پرویز رشید

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان دو سال سے دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں لیکن ہر طرح کی قانونی چارہ جوئی کے باوجود ایک ووٹ کی دھاندلی ثابت نہیں کرسکے خیبر پختونخوا کی عوام نے عمران خان کو اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ وہ وہاں کی حکومت پر توجہ دینے کی بجائے روز ٹی وی پر سیاسی سرکس لگایا کریں۔ ای ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی فنڈ ریزنگ کے لئے میڈیا الیونا ور آسٹریلین ہائی کمیشن الیون کے درمیان کھیلے جانیوالے چیئرٹی کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کا صرف ایک ہی نام ہے اور وہ مجرم، وہ کہیں بھی کسی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کریں ان کا خاتمہ کیا جائے گا، عمران خان جتان مرضی شور مچالیں انتخابات 2018ءمیں ہی ہوں گے تب مقابلہ گلے پھاڑ کر تقریریں کرنے نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔کرکٹ میچ کے موقع پر گفتگو سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اچھے مقصد کے کھیل کے انعقاد پر وہ آسٹریلین ہائی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد