ورلڈ کپ 1992ءکی تاریخ دہرائیں گے: مصباح الحق

ورلڈ کپ 1992ءکی تاریخ دہرائیں گے: مصباح الحق
ورلڈ کپ 1992ءکی تاریخ دہرائیں گے: مصباح الحق

  


ایڈیلیڈ (ویبڈ یسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں 1992ءکی تاریخ دہرائیں گے لیکن اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آئر لینڈ کے خلاف میچ میگا ایونٹ میں رہنے کا سنہری موقع ہے جسے کسی صورت ضائع ہونے نہیں دیں گے، مسلسل 3 فتوحات سے ٹیم کو نئی زندگی ملی ہے اور اب قومی ٹیم پر دباﺅ کا وقت ختم ہوگیا ہے لیکن باﺅلروں کے ساتھ بیٹسمینوں کو بھی جیت کے لئے ذمہ داری لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے 4 کامیابیاں درکار ہیں جس کا آغاز آئر لینڈ کے خلاف میچ سے کرنا ہوگا۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ چاروں فاسٹ باﺅلرز جارحانہ اور وکٹ ٹیکرز ہیں اس لئے ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کے خلاف آخری میچ میں کسی ایک کو بھی ڈراپ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ باﺅلروں نے ا ب تک بہتر کارکردگی پیش کی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بیٹسمینوں کو بھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ورلڈ کپ اپنے نام کرنے کی حکمت عملی کا سب سے بڑا طریقہ یہی ہے کہ ابتدائی 35 اوورز میں سنبھل کر بیٹنگ کی جائے اور آخری 15 اوورز میں بڑا سکور کرنے کی کوشش کی جائے۔

مزید : Cricket World Cup 2015


loading...