سرفرازا حمد کا ستارہ عروج پر ،پھر کمال کر دیا

سرفرازا حمد کا ستارہ عروج پر ،پھر کمال کر دیا
سرفرازا حمد کا ستارہ عروج پر ،پھر کمال کر دیا

  


ایڈ یلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد کاستارہ عروج پر ہے انہوں نے  ورلڈ کپ 2015میں دو میچ کھیلے اور دنوں میچوں میں مین آف دی میچ بنے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015میں سرفرازا حمد نے آئرلینڈ کیخلاف ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے 124گیندوں پر 101رنز بنائے جو پاکستان کی فتح کا باعث بنے اور وہ ایک بار پھر میچ آف دی میچ قرار پائے ۔سرفرازاحمد نے ورلڈ کپ 2015میں دو میچ کھیلے اور وہ دونوں میچوں میں مین آف دی میچ قرار پائے ،انہوں نے اپنا پہلا میچ ساﺅتھ افریقہ کیخلاف کھیلا جس میں انہوں نے وکٹ کیپرکے فرائض سر انجام دیتے ہوئے پانچ کیچ پکڑے جو ساوتھ افریقہ کی ہار کا باعث بنے اور انہوں نے بیٹنگ کے میدان بھی 49رنز کی اننگ کھیل کر اپنا لوہا منوایا اور وہ ساوتھ افریقہ کیخلاف میچ میں بھی مین آف دی میچ قرار پائے ۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں