بڑے بڑے دعوے کرنیوالے آئرش کپتان کامایوسی کا اظہار، کچھ رنز سے ہارگئے : ولیم پورٹرفیلڈ

بڑے بڑے دعوے کرنیوالے آئرش کپتان کامایوسی کا اظہار، کچھ رنز سے ہارگئے : ولیم ...
بڑے بڑے دعوے کرنیوالے آئرش کپتان کامایوسی کا اظہار، کچھ رنز سے ہارگئے : ولیم پورٹرفیلڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف جیت کے بڑے بڑے دعوے کرنیوالے آئرش ٹیم کے کپتان نے شکست تسلیم کرلی اور موقف اپنایاکہ آئرش ٹیم کچھ رنز سے شکست کھاگئی تاہم پاکستانی ٹیم کی تعریف کے بناءبھی نہ رہ سکے اور کہاکہ پاکستان کی جیت کا کریڈ ٹ فاسٹ باﺅلر ز کو جاتاہے ۔
میچ ہارنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے ولیم پورٹرفیلڈ کاکہناتھاکہ پاکستانی باﺅلر ز نے اچھی باﺅلنگ کی ، آئرش ٹیم کو مزید کچھ رنزبنانے چاہیے تھے ۔
اُن کاکہناتھاکہ ہم نے سوچاتھاکہ تھوڑی سلواوربہترین پچ ہے ، اعتماد بدستورموجود ہے اور شائقین نے بھی حوصلہ افزائی کی ، اننگز وہی اچھی ہوتی ہے جو آپ جیت جائیں ۔
شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ولیم پورٹرفیلڈ کاکہناتھاکہ امید ہے کہ مزید مواقع ملیں گے اور وہاں سے سبق سیکھیں گے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -