اسمبلی میں فحش تبصرہ، بھارت بھر میں تنازعہ کھڑا ہوگیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) جتنا دل متحدہ کے سربراہ شردیا دیو نے ہندوستان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں دوران بحث کے دوران اپنے بیان کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر تنقید کے نشانے پر ہیں۔ راجیہ سبھا میں انشورنس بل پر بحث کے دوران شردیا دیو نے اچانک جنوبی ہندوستان کی خواتین کا ذکر چھیڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند کی خواتین کا رنگ تو سانولا ہوتا ہے لیکن ان کا جسم کافی خوبصورت ہوتا ہے اگرچہ شردیا دیو نے خواتین کے جسم کی ساخت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا لیکن ان کے ہاتھ کا اشارہ بہت کچھ کہہ رہا تھا۔ ان کے اس تبصرے پر بہت سے اراکین قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔ ان کے اس بیان پر ہندوستان بھر میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ان کے پاس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راجیو شکلا نے کہا کہ انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے لیکن شردیادیو نے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ کہا وہ غلط نہیں۔