جو ٹیم ایڈیلیڈ گراﺅنڈ کا فائدہ اٹھا لے گی کوارٹر فائنل جیت جائے گی : مصباح الحق

جو ٹیم ایڈیلیڈ گراﺅنڈ کا فائدہ اٹھا لے گی کوارٹر فائنل جیت جائے گی : مصباح ...
جو ٹیم ایڈیلیڈ گراﺅنڈ کا فائدہ اٹھا لے گی کوارٹر فائنل جیت جائے گی : مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئر لینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسی میدان میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیلے گی ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ گراﺅنڈ میں 2 میچز کھیل چکی ہے جبکہ ٹیم کو گراﺅنڈ کی کنڈیشن اور پچ کا بہت حد تک اندازہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ایڈیلیڈ گراﺅنڈ آسٹریلیا کا ہوم گراﺅنڈ ہے اور آسٹریلیا کو اس کا بھی بہت حد تک فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جو ٹیم میچ میں اچھا کھیل پیش کرے گی وہی اس میچ کی فاتح ہو گی جبکہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے پر عزم ہے۔

بنگلہ دیش کے ساتھ جنوبی ایشیاءکو بھی ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد اعزاز حاصل ہو گیا

مزید :

Cricket World Cup 2015 -