کراچی آپریشن،حکومت کا اداروں کوکارروائی کیلئے فری ہینڈ

کراچی آپریشن،حکومت کا اداروں کوکارروائی کیلئے فری ہینڈ
کراچی آپریشن،حکومت کا اداروں کوکارروائی کیلئے فری ہینڈ

  

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے کراچی میں جاری آپریشن کو دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کاتسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کہیں بھی ہوں،ریاستی اداروں کوانکا قلع قمع کرنے کاپورااختیاردیا گیاہے جوشکایات نائن زیرو کے حوالے سے تھیں ویسی ملک کی کسی بھی جگہ سے ہوئیں تو ریاستی طاقت حرکت میں آئے گی اورکوئی سیاسی دباو قبول نہیں ہوگا۔مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مابق حکومت ملک بھرمیں امن وا ستحکام کیلئے اقدامات کاسگنل دے چکی اور اس پرباقاعدہ ایک مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد اور کراچی میں متعدد میٹنگز کے دوران واضح کرچکے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پرکوئی کمپرومائزنہیں ہوگا،کراچی آپریشن میں حکومت اپنے اداروں کی پشت پرکھڑی ہے۔اخبار کے مطابق قومی ایکشن پلان کسی ایک گروہ،جماعت یا طبقے تک محدود نہیں ہوگاجبکہ خود حکمران جماعت کے ذمہ داروں،ارکان اسمبلی اور اتحادیوں کو بھی ہدایات جاری کی گئیں کہ امن و امان کی بحالی سے متعلقہ اقدامات میں ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرناپڑے گا اورکسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔بتایاگیاکہ قومی پالیسی کے 3مراحل ہیں:پہلے مرحلہ میں دہشت گردی کاسدباب اور قلع قمع،دوسرے مرحلہ میں قوانین پر موثر عملدرآمد اور پھرعدالتوں کے ذریعے سزاوں پرعملدرآمدہوگا۔

مزید : لاہور