الطاف پتہ کرائیں جرائم پیشہ لوگ نائن زیرو کیسے رہ رہے تھے: نبیل گبول

الطاف پتہ کرائیں جرائم پیشہ لوگ نائن زیرو کیسے رہ رہے تھے: نبیل گبول
الطاف پتہ کرائیں جرائم پیشہ لوگ نائن زیرو کیسے رہ رہے تھے: نبیل گبول

  


لاہور (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو پتہ کرانا چاہیے کہ جرائم میں ملوث لوگ نائن زیرو میں کیسے رہ رہے تھے، میں کوئی سیاسی ولی نہیں ہوں۔ مجھے ستائیس سال سیاست میں ہوگئے ہیں کچھ تھوڑی بہت سمجھ آہی گئی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مجھے پتہ چل گیا تھا کہ ریڈ ہونے والا ہے اس لئے میں ایم کیو ایم کو چھوڑ کر چلاگیا تو میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو برے وقت میں پارٹی کو چھوڑ جاتے ہیں۔ میں نے تین ماہ پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ میں نے پارٹی کو چھوڑ دینا ہے۔ الطاف بھائی کو سوچنا چاہیے تھا کہ نائن زیرو پر ایسے لوگ کیوں رہ رہے تھے جو ولی بابر کے قتل میں ملوث تھے۔ جو مجھے پتہ چلا ہے وہ یہ ہے کہ نائن زیرو کے ارد گرد سے لوگ پکڑے گئے میں ڈیڑھ سال میں پانچ یا چھ بار وہاں گیا لیکن میں نے وہاں کسی مفرور کو نہیں دیکھا۔ الطاف حسین نے ایک میٹنگ میں خود کہا تھا کہ مجھ سے کافی چیزیں چھپائی جاتی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ رابطہ کمیٹی میں کچھ لوگ ایسے تھے جو الطاف بھائی کو سب کچھ نہیں بتاتے تھے۔

مزید : لاہور