ایبٹ آبادمیں بدھ کا 240 سال بعد از مسیح مجسمہ دریافت

ایبٹ آبادمیں بدھ کا 240 سال بعد از مسیح مجسمہ دریافت

ایب آباد (آن لائن) ماہرین آثار قدیمہ نے 240 سال بعد از مسیح بدھ مت کا 14 میٹر لمبا مجسمہ دریافت کرلیااور مزید کھدائی جاری ہے۔ عبدالحمید ڈائریکٹر آرکیالوجی ہزارہ یونیورسٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہری پور کے علاقے خانپور کے گاﺅں بھمالہ میں کھدائی کے دوران مجسمہ کھدائی کے دوران دریافت کیا گیا ہے۔ اس مجسمے کی عمر کی تصدیق امریکہ کی یونیورسٹی وسکاسن کے پروفیسر مارک کنور نے اپنے دورے کے دوران کی۔ اس مجسمے کے اجزاءامریکہ لے جاکر جدید مشینوں پر اس کی عمر کا اندازہ کیا گیا۔ امریکہ کے ماہرین کے مطابق یہ مجسمہ 240 قبل از مسیح میں بنایا گیا تھا۔ عبدالحمید نے مزید بتایا کہ یہ مجسمہ گوتم بدھ کی موت کی منظر کشی کررہا ہے۔

مزید : لاہور