ماڈل ایان علی کے جیل میں نخرے،قیدیوں والا کھانا کھانے سے انکار
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایئرپورٹ سے امریکی ڈالر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ماڈل ایان علی نے جیل میں بھی نخرے شروع کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایان علی کو ناشتے میں کھانا دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ماڈل ہیں اس لیے قیدیوں والا کھانا نہیں کھائیں گی ۔ان کے لیے فریش جوس مہیا کیے جائیں کیونکہ وہ نہار پیٹ تازہ پھلوں کے جوس پینے کی عادی ہیں۔جیل انتظامیہ کی جانب سے ان کا مطالبہ پورا کر دیا گیا جبکہ دوپہر کو ایان علی نے دال روٹی کھانے سے بھی انکار کر دیا جبکہ ایک مرتبہ پھر ان کے لیے دال روٹی کی بجائے بسکٹ فراہم کیے گئے ۔
ماڈل ایان علی کی سفری تفصیلات منظر عام پر آگئیں ،منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر 5سال قید ہو سکتی ہے
ایان علی نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے رات کے کھانے کے لیے وائٹ میٹ کی فرمائش بھی کرڈالی ہے جبکہ جیل انتظامیہ نے ان کی اس فرمائش کوبھی پورا کر دیا ہے۔اس کے علاوہ جیل میں قید ایان علی لیڈی کانسٹیبل سے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ کی اپ ڈیٹ بھی لیتی رہی ہیں ۔اور ان کے رویے سے عام آدمی کے نزدیک جیل میں قید ہونا کسی نعمت سے کم نہیں دکھائی دے رہا ۔واضح رہے ایان علی گزشتہ روز 5 لاکھ ڈالر ابوظہبی سمگل کرنے کی کوشش میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہوئی تھیں ۔