کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیٹ رن ریٹ کا طریقہ

کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیٹ رن ریٹ کا طریقہ
کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیٹ رن ریٹ کا طریقہ

  

ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ میچ میں نیٹ رن ریٹ کی اہمیت اس وقت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جب دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں اور یہ فیصلہ کرنا ہوکہ کونسی ٹیم آگے جائے گی ۔نیٹ رن ریٹ نکالنا بظاہر تو بہت زیادہ مشکل لگتا ہے لیکن اس کو نکالنااتنا ہی آسان ہے۔کسی بھی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ نکالنے کیلئے ہمارے پاس چار چیزوں کا ہونالازمی ہے جس کے بعد ہما رے لیے رن ریٹ نکالنا آسان ہو جا تا ہے ان چار چیزوں میں پہلا اس ٹیم کاکسی ٹورنامنٹ میں بنایا گیا کل سکور ،دوسرا اس ٹیم کے کھیلے گئے کل اوورز،تیسرااس ٹیم کے خلاف بنائے گئے رنز اورچوتھا اس ٹیم کی طرف سے کروائے گئے اوورزشامل ہیں ۔اس طرح اس ٹیم کی اسط رنز فی اوورزکو اس ٹیم کے خلاف بنائی گئی اوسط رنز فی اوور سے تفریق کرنے سے آپ نیٹ رن ریٹ نکال سکتے ہیں ۔

وسیم اکر م کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی ،قومی ٹیم میچ جیت گئی

مثال کے طور پر اگر کسی ٹیم نے 3میچز میں کل 150اوورز کھیل کر 600رنز بنائے ہوں تو اس کا اوسط رنز فی اوور( 600/150 )4ہوگااور اگر اس ٹیم کے خلاف تین میچز میں150اوورز میں 450رنز بنے ہوں تو اس کا اوسط رنز فی اووز ((450/150) 3ہوگا۔جب ہم دونوں کوا وسط فی رنز کو تفریق (4-3)کرتے ہیں تو ہمارے پاس نیٹ رن ریٹ نکل آتا ہے جو کہ اس صورت میں1.00+ہوگا۔

مزید : Cricket World Cup 2015