سرکاری حج میں کھانا بھی شامل ہو گا،حج 2015ء کے اہم نکات

سرکاری حج میں کھانا بھی شامل ہو گا،حج 2015ء کے اہم نکات
 سرکاری حج میں کھانا بھی شامل ہو گا،حج 2015ء کے اہم نکات

  

لاہور(میاں اشفاق انجم سے)سرکاری حج 2015ء میں کھانا بھی شامل ہو گا،لاہور اسلام آباد پشاور سے حج پیکیج2015ء اڑھائی لاکھ،کراچی کوئٹہ سے 2لاکھ40ہزار رکھنے کی تجویز،سرکاری حج صرف ایک کیٹگری پر مشتمل ہو گا حج2015ء میں 143750عازمین فریضہ حج ادا کریں گے 50فیصد سرکاری سکیم کے تحت50فیصد پرائیویٹ سکیم کے تحت جائیں گے ،حج پالیسی2015ء کا اعلان مارچ کے آخر میں متوقع نئی ڈیڈ لائن آ گئی،سرکاری حج سکیم ہر سال جانے والیVIP شارٹ حج فلائٹ اس سال نہیں جائے گی ۔ حج پالیسی 2015ء کے اہم نکات روزنامہ پاکستان کو مل گئے جس کے مطابق سرکاری سکیم کے 72ہزار عازمین کا فیصلہ بنکوں کے ذریعے اپریل میں درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔اس سال قرعہ اندازی ہو گی ،حج درخواست کے لیے ریڈ ایبل پاسپورٹ،نادرہ کا شناختی کارڈ جس کی میعاد31مارچ2016ء تک کے ساتھ درخواست دی جا سکتی ہے،پرائیویٹ سکیم کے 50فیصد حجاج کی بکنگ پرائیویٹ رجسٹرڈ حج آرگنائزر کریں گے، 50فیصد سرکاری سکیم کے حاجی براہ راست مدینہ جائیں گے اور 50فیصد براہ راست جدہ جائیں گے ،جدہ جانے والے واپس مدینہ سے آئیں گے اور براہ راست مدینہ جانے والے جدہ سے واپس آئیں گے ،حج 2015ء میں چار ائیر لائنزسعودی ائیر لائنز،ُپی آئی اے،شاہین ائیر لائنز،ائیر بلیو حج اپریشن مکمل کریں گی ،پرائیویٹ حج سکیم کے لیے اوپن سکائی پالیسی بھی زیر غور،اپریل میں سرکاری حج سکیم کی درخواستیں جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کی درخواستیں15مئی کے بعدوصولی کی تجویز،حج پالیسی2015ء 20مارچ تک فائنل کر کے کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان،حج پالیسی15مارچ کو اعلان متوقع تھالیکن ائیر لائن حج کرایہ فائنل نہیں کر سکی اور پرائیویٹ حج سکیم کا وفاقی سیکرٹری کی طرف سے 70کروڑ کیش کی موجودگی میں مزید100فیصد کیش گارنٹی کا مطالبہ اور پیڈ آف کیپٹل میں مزید اضافہ آڑے آ رہا ہے پیر منگل کو ہوپ کے ساتھ وزارت کے مذاکرات فائنل ہونے کا امکان ہے اس کے بعد ائیر لائنز کے ساتھ حج کرایہ بھی طے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہمارے سارے سرکاری حاجی VIPہوں گے بغیر تفریق کے تمام سے مساوی سلوک ہو گا۔

مزید : بین الاقوامی