اوپنرکے بغیر بوتل کھولنے کے آسا ن اور حیرت انگیز طریقے

اوپنرکے بغیر بوتل کھولنے کے آسا ن اور حیرت انگیز طریقے
اوپنرکے بغیر بوتل کھولنے کے آسا ن اور حیرت انگیز طریقے

  

لندن(نیوزڈیسک)بوتل کو ہمیشہ سے اوپنر سے کھولا جاتا ہے لیکن اگر یہ میسر نہ ہوتو دیگر چیزوں سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔آئیے آپ کو بغیر اوپنر کے بوتل کھولنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

اس تصویر کی حقیقت جان کر آپ کا ایمان مزید تازہ ہو جائے گا

قینچی سے

یہ بوتل کھولنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔آپ چاہیں تو قینچی کے آگے والی نوک کا استعمال کرکے اسے بوتل کے ڈھکن کے کسی بھی سوراخ میں ڈالیں اور ڈھکن کو کھول لیں۔

چمچ کے ذریعے

کوشش کریں کہ کوئی بھی بڑا چمچ لے کر اسے ڈھکن کے کسی بھی سوراخ میں پھنسالیں اور پھر ایک جھٹکے کے ساتھ اسے کھول دیں۔

لائٹر کے ذریعے

لائٹر کا نچلا حصہ لے کر اسے بوتل کے ڈھکن کے ساتھ لگائیں۔اپنے ہاتھ کی سپورٹ لائٹر کو دیں اور نیچے سے اوپر کی جانب زور لگائیں،ڈھکن بآسانی کھل جائے گا۔

بیلٹ کے بکل سے

آپ اپنی بیلٹ کے بکل سے بھی بوتل کھول سکتے ہیں۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ بکل کے کسی بھی طرح ڈھکن میں پھنسانا ہے اور پھر ہلکا سا زور لگا کر بوتل کھول لینی ہے۔

کانٹے کے ذریعے

کانٹے کو بوتل کے ڈھکن میں پھنسا دیں اور پھر بآسانی بوتل کو کھول لیں۔

آلو کاٹنے والے کٹر سے

آپ آلو اور سبزیوں کے کٹر سے بھی یہ کام لے سکتے ہیں لیکن دھیان رکھیں کہ اس دوران کہیں کٹر نہ ٹوجائے۔

ہتھوڑی کے ذریعے

آپ چاہیں تو ہتھوڑی لے کر اس کی نوکیلی سطح سے بوتل کھول سکتے ہیں۔

بیوی کے غصے کو مذاق نہ سمجھیں،اس آدمی سے عبرت پکڑیں

کاغذ کے ذریعے

آپ چاہیں تو کاغذ کا استعمال کرتے ہوئے سخت ڈھکن کو کھول سکتے ہیں۔سننے میں یہ ناممکن لگتا ہے لیکن یہ آیک انتہائی آسان کام ہے۔کاغذ کو اچھی طرح تہہ کرلیں ،یاد رہے کہ کاغذ تہہ کرنے کے بعد جتنا موٹا ہوگا اتنا ہی بہتر ہے۔اب کاغذ کی نوکیلی سطح کو بوتل کے ڈھکن کے کونے میں ایسے داخل کریں کہ وہ اچھی طرح اس میں بیٹھ جائے۔اس کے بعد نیچے سے اوپر کی جانب زور لگاتے ہوئے بوتل کو کھول لیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس