رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائی ، 7 ملزمان گرفتار
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بناءپر رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جبکہ اس کاروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال ، سعید منزل ، گلبہار اور بنارس کے علاقوں میں چھاپے مارے جبکہ اس کاروائی کے دوران دہشت گرد ، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔