سرفراز احمد کو ان کی محنت کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے : والدہ

سرفراز احمد کو ان کی محنت کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے : والدہ
سرفراز احمد کو ان کی محنت کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے : والدہ

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی جانب سے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی اور مسلسل 2 میچوں میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے پر ان کے اہل خانہ نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے پوری ٹیم کے ساتھ مل کر بہت محنت کی ہے جبکہ سرفراز احمد کو ان کی محنت کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ لے کر ہی وطن واپس آئےجبکہ انہوں نے پول میچز میں کامیابی کے بعد کواٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد بھی دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم کی کامیابی کے لئے بہت دعا کی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر کی سینچری، سرفراز پہلےبلے باز بن گئے

مزید : Cricket World Cup 2015