پولیس اہلکاروں کی غفلت کا تاثر درست نہیں ،اہلکاروں نے حملہ آوروں کو اندر جانے سے روکا:مشتاق سکھیرا

پولیس اہلکاروں کی غفلت کا تاثر درست نہیں ،اہلکاروں نے حملہ آوروں کو اندر ...
پولیس اہلکاروں کی غفلت کا تاثر درست نہیں ،اہلکاروں نے حملہ آوروں کو اندر جانے سے روکا:مشتاق سکھیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی غفلت کا تاثر درست نہیں ہے اہلکاروں نے حملہ آوروں کو اندر جانے سے روکا۔تفصیلات کے مطا بق آئی پنجاب مشتاق سکھیرا نے جنرل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کہا کہ اہلکاروں کا شہید ہونا اور زخمی ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی پر تھے اور انہوں نے ہی حملہ آوروں کو اندر جانے سے روکا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے عوام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر،سول لائنز اوریو حنا آباد دھماکوں میں ایک بات کی مماثلت ہے اور وہ یہ کہ ان کی ذمہ داری ایک ہی کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے۔

این اے 137 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کامیاب ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ دوسرے نمبر پر رہے