مغربی معاشرے کا تاریک پہلو، 5 سالہ بچہ بھی جنسی درندہ بن گیا، ایسی حرکت کہ جان کر بڑے بھی شرماجائیں

مغربی معاشرے کا تاریک پہلو، 5 سالہ بچہ بھی جنسی درندہ بن گیا، ایسی حرکت کہ جان ...
مغربی معاشرے کا تاریک پہلو، 5 سالہ بچہ بھی جنسی درندہ بن گیا، ایسی حرکت کہ جان کر بڑے بھی شرماجائیں

  

لندن (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں کبھی کبھار کسی بچے کا نام ایف آئی آر میں شامل ہونے کی خبر سامنے آ جائے تو ہنگامہ برپاہوجاتا ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ برطانیہ میں ایک پانچ سالہ بچے کے خلاف ایک نو عمر لڑکی کی عصمت دری کا پرچہ کٹوا دیا گیا ہے۔

اخبار میٹرو کے مطابق 5 سالہ ملزم کا تعلق مانچسٹر شہر سے ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 10 سال سے کم ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاسکتی، البتہ پولیس نے تفتیش ضروری کی ہے۔

مزید جانئے: شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے ساتھ دوست کی ایسی حرکت کہ مہمانوں کا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا،دوست کو شادی کی دعوت ہی زندگی کی بڑی غلطی بن گئی

اخبار ڈیلی سٹار کی طرف سے بھی حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران برطانوی پولیس نے تقریباً ساڑھے چار ہزار بچوں کے جرائم کی شکایات وصول کیں۔ ان تمام ملزمان کی عمر 10سال سے کم ہے جبکہ ان میں سے متعدد پر آگ لگانے، منشیات رکھنے اور حتیٰ کہ اقدام قتل جیسے الزامات ہیں۔ برطانوی پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ 10 سال سے کم عمر ہزاروں ملزمان میں سے 70 ایسے ہیں کہ جن پر عصمت دری کے الزامات ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -