پی پی 59 گولارچی کے 37 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری
بدین (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کی نشست 59 گولارچی کے 37 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس59 کے 37 پولنگ سٹیشنوں پر 44 ہزار 85 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ حلقہ کے 25 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 12 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کی گئی ہے اور پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ (ن) لیگ کے اسماعیل راہو کی درخواست پر 37 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔