کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 64 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے ایران جا رہے تھے اور انہیں مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔