’’میرے سسرال والے کہتے ہیں میرے شوہر کی اس شرمناک حرکت کی ذمہ دار میں ہوں جبکہ میرا شوہر۔۔۔‘‘ شوہر کے ہاتھوں تنگ بیوی نے اپنی ایسی دکھ بھری داستان سنا دی کہ جان کر آپ کا دل بھی بھر آئے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شوہر اور بیوی کا رشتہ انتہائی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مضبوط بھی ہوتاہے اور اس رشتے کی بنیاد صرف اعتبار اور محبت پر قائم ہوتی ہے اور اس میں اگر ایک چیز بھی ختم ہو جائے تو زندگی کئی طرح کے مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے اور اسی مسائل سے دوچار ایک خاتون نے اپنی دکھ بھری داستان نجی اخبار کو بھیجی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کا کہناہے کہ وہ ان کی ایک سال کی بیٹی ہے جبکہ اس کا شوہر آج کل بے روزگار ہے لیکن وہ کسی دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہوئے ہے جس کے باعث وہ ذہنی مسائل کا شکار ہے ۔خاتون کا کہناتھا کہ اس کے شوہر نے اپنی محبوبہ کا نمبر ایک لڑکے کے نام سے موبائل میں محفوظ کیا ہے لیکن ان کے درمیان پیغامات پر ہونے والی گفتگو یہ ظاہر کرتی ہے وہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے اور میرے پاس ان کی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی ہیں ۔لیکن میرے خاندان والے میری مدد کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں ہیں بلکہ وہ اس کا ذمہ دار بھی مجھے ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیں تمہاری ہی وجہ سے تمہارا شوہر کسی دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں ۔
خاتون کا کہناتھا کہ وہ اپنے شوہر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور اکیلی رہنا چاہتی ہے لیکن اسے ڈر ہے کہ اس کا شوہربیٹی کی حوالگی کیلئے عدالت جائے گا اور اسے اس کی بیٹی سے دو کر دے گا ۔