’جسم کے اس حصے کی جسامت صحت کی نشاندہی کرتی ہے‘ سائنسدانوں نے خواتین کی صحت کا حال معلوم کرنے کا انتہائی شرمناک طریقہ بتادیا

’جسم کے اس حصے کی جسامت صحت کی نشاندہی کرتی ہے‘ سائنسدانوں نے خواتین کی صحت ...
’جسم کے اس حصے کی جسامت صحت کی نشاندہی کرتی ہے‘ سائنسدانوں نے خواتین کی صحت کا حال معلوم کرنے کا انتہائی شرمناک طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) جدید دور میں دبلے پن کو صحت کی علامت سمجھ لیا گیا ہے اور خصوصاً خواتین کے لئے دبلا پن ازحد ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین جسم کے مختلف حصوں پر جمع چربی سے نجات حاصل کرنے کے لئے کوشاں نظر آتی ہیں۔ ان حصوں میں کولہے بھی شامل ہیں،جن کی جسامت اکثر خواتین کے لئے سخت پریشانی کا سبب بنتی ہے اور اسے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں نے جسم کے اس حصے کی بڑی جسامت کو جسمانی و ذہنی صحت کی نشانی قرار دے دیا ہے۔
ویب سائٹ Indy100 کی رپورٹ کے مطابق آکسفرڈ یونیورسٹی کے مرکز برائے ذیا بیطس، اینڈوکرائنالوجی و میٹا بولزم نے حال ہی میں ایک تحقیق کی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ جن خواتین میں کولہوں کی جسامت بڑی ہوتی ہے وہ نہ صرف بہت کم بیمار پڑتی ہیں بلکہ ان کی ذہانت بھی دیگر خواتین کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ان خواتین میں کولیسٹرول کا لیول کم رہتا ہے اور وزن کو کنٹرول کرنے والے ہارمون بھی زیادہ پیداہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن مجموعی طور پر مناسب رہتا ہے۔

کولہوں میں جمع چربی انہیں کئی طرح کے مسائل سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ان میں ذخیرہ ہونے والا اومیگا تھری دماغ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے اور ذہانت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بڑے کولہوں والی خواتین نہ صرف خود زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتی ہیں بلکہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کولہوں کی بڑی جسامت سے پریشان خواتین کو اب پریشان ہونے کی بجائے خوش ہونا چاہیے کیونکہ یہ ان کے لئے اچھی صحت اور ذہانت کی علامت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -