صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری، سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے:آئی جی پنجاب

صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری، سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ سرچ ...
صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری، سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے:آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان 
صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی ا ولاہور سمیت تمام آرپی اوز ، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو اپنے اپنے ریجن اور اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حساس تنصیبات ،تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ افسران اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار اور افسران ذاتی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ ایس او پیز پر بھی عمل پیرا ہوں۔

مزید :

قومی -